حکومت پنجاب کا احسن اقدام، پی آئی این ایس میں 16سینئر رجسٹرار بھرتی کرنے کی منظوری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے پی آئی این ایس میں 16سینئر رجسٹرار کی خالی آسامیوں پربھرتی کی منظوری دے دی ہے۔

 بھرتی
امیدواران 27مئی تک درخواستیں جمع کروا سکیں گے اور انٹر ویو 13جون کو ہونگے۔

 بھرتی
پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ حکومت کے اس احسن اقدام سے انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہو گا اور مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی جبکہ حکومتی پالیسی کے مطابق بھرتی ایڈہاک بنیادوں پر ہوگی۔

 بھرتی
ای ڈی خالد محمود کا کہنا تھا کہ نئے بھرتی ہونے والے 16سینئر رجسٹرار میں سے 14نیورو سرجری،1ریڈیالوجی اور 1 انستھیزیا میں فرائض سر انجام دیں گے۔