پرویز ملک

حکومت نے پنجاب کے خود کفیل صوبے کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے’پرویز ملک

لاہور(سیاسی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پنجاب کے خود کفیل صوبے کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے، پنجاب کا بجٹ عوام کے لئے بحران لے کر آئے گایہ بجٹ کورونا بجٹ ہے، احتساب کے نام پر تماشا ہورہاہے پوری قوم دیکھ رہی ہے نیازی حسد اور بغض کی آگ میں جل رہے ہیں احتساب نہیں انتقام اور تماشا کیاجارہاہے، آج معیشت کا برا حال ہے غریب آدمی اپنے بچوں کی دو وقت کی روٹی پورے کرنے سے قاصر ہے۔

ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی ،رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ اگر آج معاشی حالات پر سیاسی حل تلاش نہ کیا صرف الزام تراشی کی تو آنے والی نسل ہمیں معاف نہیں کرے گی،تحریک انصاف چندہ پارٹی ہے اور رہے گی،لیکن کبھی حساب کتاب نہیں دیں گے۔صوبے اور وفاق نہ جانے کس کی پالیسیوں کے مطابق چل رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت کی کارکردگی صرف لاحاصل دوروں تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر لوگوں کے ٹیسٹ نہیں کررہی۔ٹیسٹ کم کرنے سے کورونا وائرس کو چھپایا نہیں جو سکتا۔حکومتی ترجمانوں کے بقول پچاس ہزار سے زائد ٹیسٹنگ کی صلاحیت حاصل کی جا چکی ۔لیکن پنجاب حکومت روزانہ تین ہزار ٹیسٹ کررہی ہے،12 کروڑ پنجاب کی آبادی کے لیے نہ ہونے کے برابر ہے۔