وزیراعظم 144

حکومت نے بجلی کی پیداوار کے مقامی ذرائع پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ،وزیراعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے مکمل توجہ بجلی کی پیداوار کے مقامی ذرائع پر مرکوزکررکھی ہے ، ٹوئٹر پر بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان کے ساتویں نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا ،

کے تھری کی شمولیت سے جوہری توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت 3600میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے،وزیراعظم نے کہا کہ کے تھری منصوبے سے قومی گرڈ میں 1100میگاواٹ بجلی شامل ہوچکی ہے ، حکومت بجلی کی پیداوار کے مقامی ذرائع پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ، توانائی کے مقامی ذرائع سے ایندھن کی درآمد اور ٹیرف کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں