ٹرمپ 9

حماس کے غیر مسلح ہونے پر اسرائیلی افواج غزہ سے چلی جائیں گی، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ بورڈ آف پیس نے غزہ میں حماس کے غیر مسلح ہونے کا معاہدہ کرلیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں حماس کے غیر مسلح ہونے کا معاہدہ ہوگیا ہے، جیسے ہی غزہ کو غیر مسلح کرنے کا عمل مکمل ہوگا اسرائیلی افواج واپس چلی جائیں گی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ غزہ میں نئی فلسطینی حکومت کے قیام کی جانب اہم قدم ہے، معاہدہ مرحلہ وار اور منظم طریقے سے نافذ کیا جائے گا بین الاقوامی استحکام فورس فلسطینی پولیس کے ساتھ مل کر غزہ کی ذمہ داری سنبھالے گی۔

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف پیس نے آج غزہ میں حماس اور دیگر تمام مسلح گروہوں کے مکمل غیر مسلح ہونے سے متعلق ایک تاریخی معاہدہ کیا ہے، یہ معاہدہ دیرپا امن اور سلامتی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں