پولیس اہلکار گرفتار

جی ٹی روڈ پر شہریوں کو اغوا کرنے والے سادہ لباس پولیس اہلکار گرفتار۔ موٹروے اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

لاہور گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر کامونکی ٹول پلازہ کے قریب فلمی سین، موٹرے پولیس اور تھانہ صدر کامونکی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر شہری کو اغوا کرکے لیجانے والے دو معطل پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
 پولیس اہلکار گرفتار
ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ پولیس کے مبینہ طور پر معطل اہکار اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اعجاز اور حوالدار عبدالجبار نے سادہ کپڑوں میں کارروائی کرتے ہوئے یشہب وحید نامی شہری کو اغوا کیا اور اس پر شراب اور منشیات فروشی جیسے الزامات عائد کرتے ہوئے لواحقین سے 10 لاکھ روپے طلب کیئے۔

بعدازاں موٹر وے پولیس اور تھانہ صدر کامونکی کی پولیس نے معاملہ سامنے آنے پر کارروائی کی تو دونوں پولیس اہکاروں نے مغوی شہری سمیت فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان کی فرار کی کوشش ناکام بنادی۔اور دونوں پولیس اہکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے