گور نمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور

جی سی یو نیورسٹی میں 15 ستمبر سے تما م کلا سز کا آغاز

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) گور نمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں 15 ستمبر بروزمنگل سے تمام کلا سوں کا آغاز ،پچا س فیصد طلباء آن

کیمپس جبکہ باقی آن لائن کلاسز لیں گے۔اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے تمام ڈیپا رٹمنٹ کے چیئر پرسن

کو ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جا ری کر دیئے ۔ان کا کہنا تھا کہ طلباء اسا تذہ اورسٹاف کیلئے ماسک پہننا

لازم ہو گا ۔تمام ڈیپا رٹمنٹ میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا اور طلباء کے درمیا ن منا سب فا صلہ رکھا جائے گا ۔

تمام ڈیپا رٹمنٹ کے چیئر پرسن کو بہترین انٹر نیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی تلقین کی تاکہ آن لائن کلاسز کے دوران

طلباء کو مشکلات پیش نہ آئیں ۔جی سی یو لرننگ مینجمنٹ سسٹم میں کو رس میٹریل کی اپ لوڈنگ کو یقینی بنا یا جائے گا۔