راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)جی ایچ کیو حملہ کیس اور سانحہ9 مئی کے دیگر مقدمات کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو جی ایچ کیو حملہ کیس اور سانحہ 9 مئی کے دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی تاہم کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔سماعت کے موقع پر شیخ رشید، زرتاج گل، راجہ بشارت، ایمان طاہر عدالت میں پیش ہوئے۔بعد ازاں عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی۔
مقدمے کا جیل ٹرائل نہیں ہو سکا۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔سانحہ 9 مئی کے دیگر 11 کیسز میں بھی کوئی کارروائی نہیں ہو سکی اور عدالت نے ان مقدمات کی سماعت بھی 3 جولائی تک ملتوی کردی۔