گاڑیوں

جنوری 2025 میں گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)جنوری 2025 میں گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گرتی شرحِ سود، سستی آٹو فنانسنگ اور صارفین کی بڑھتی قوتِ خرید کے بعد جنوری 2025 میں گاڑیوں کی فروخت 25 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) نے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، جنوری 2025 میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 61 فیصد اور ماہانہ 65 فیصد اضافہ ہوا۔

پاما کے مطابق جنوری 2025 میں 17 ہزار 10 گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ دسمبر 2022 کے بعد جنوری 2025 میں گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت تھی۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں 78 ہزار 186 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔