جنرل ہسپتال کے ملازم محمد قاسم کی میٹرک سند تعلیمی بورڈ نے درست قرار دے دی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)جنرل ہسپتال کے ملازم محمد قاسم کی میٹرک کی سندکو ایک بار پھر تعلیمی بورڈ کی طرف سے درست قرار دے دیا گیا اور اس ضمن میں ہسپتال انتظامیہ کو با ضابطہ تحریری مراسلہ بھی موصول ہو گیا ہے جس کے مطابق اس بارے میں پائی جانے والی شکائیت حقائق پر مبنی نہیں اور مذکورہ ملازم کے تعلیمی کوائف درست اور ریکارڈ کے عین مطابق ہیں۔
میٹرک سند
یہ امر قابل ذکر ہے کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرزاق نے جنرل ہسپتال کے ملازم محمد قاسم کی میٹرک کی سند کی تصدیق کے لئے پروفیسر رحمان گلزار کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جنہوں نے ریکارڈ کی تفصیلی جانچ پڑتال کر کے بورڈ آف انٹر میڈیٹ کو تصدیق کے لئے تمام کاغذات بھجوائے اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد ایوب نے جن کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی نے ذاتی طور پر تمام امور کی تصدیق کی نگرانی کی اور تعلیمی بورڈ نے ڈائری نمبر24573 کے تحت ہسپتال انتظامیہ کو اس سند کے درست ہونے کے بارے میں آگاہ کیا اور با قاعدہ مراسلہ بھی بھجوا دیا جس کے بعد مذکور ہ شکائیت کو داخل دفتر کر دیا گیا ہے۔
میٹرک سند
ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہسپتال کے ملازم محمد قاسم کی بھرتی کے بعد حکومتی پالیسی کے مطابق اُن کی اسناد کی پہلے ہی تصدیق کروا لی گئی تھی تاہم اب دوبارہ ایک شہری کی طرف سے شکائیت پر ایک مرتبہ پھرپڑتال کروانے کے لئے بورڈ آف انٹر میڈیٹ لاہور (BISE LAHORE)سے رجوع کیا گیا جہاں سے یہ شکائیت غلط نکلی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں البتہ شہریوں کو بھی ایسی بوگس شکایات سے اجتناب کرنا چاہیے اور ادارے کی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے۔