جنرل ہسپتال

جنرل ہسپتال میں مریض کے لواحقین کا ڈاکٹرز پر تشدد، 4 ڈاکٹرز ، زخمی، تین ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

لاہور ( زاھد انجم) جنرل ہسپتال میں مریض کے لواحقین کا ڈاکٹرز پر تشدد، 4 ڈاکٹرز ، زخمی، تین ملزمان گرفتار،مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال میں مریض کے لواحقین نے ڈاکٹرز پر تشدد کر کے 4 ڈاکٹرز ذخمی ھوگے ، لواحقین کی مار کٹائی سے ایک ڈاکٹر کا سر پھٹ گیا پولیس۔ نے تین ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض زخمی ہونے کے باعث ہسپتال لایا گیا جو کہ مکمل ہوش میں تھا، حالت خطرے سے باہر تھی۔مریض کے لواحقین نے ڈاکٹرز سے بدتمیزی کے بعد مارنا شروع کردیا۔مریض بھی ڈاکٹرز کو مارنے میں حصہ لیتا رہا۔


ہسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کو قانونی کاروائی کے لیے درخواست دے دی ہے۔ جنرل ہسپتال میں غنڈہ گردی کرنے والے عناصر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے، پولیس تھانہ کوٹ لکھپت نے تفتیش شروع کر دی۔دوسری جانب پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر الفرید ظفر نے کہا ہے کہ انسانی زندگیاں بچانے والوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔مریض کے ساتھیوں نے ڈیوٹی ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے،ملزمان نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، توڑ پھوڑ بھی کی ہے، اس شدت پسندانہ کارروائی میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ ایم ایس جنرل ہسپتال نے کہا ہے کہ ایک مریض کے ساتھ صرف ایک تیمار دار کی اجازت ہے۔