جنرل ہسپتال

جنرل ہسپتال میں عید الفطر اور ٹرو کے دن مریضوں و لواحقین کیلئے سپیشل کھانے کا اہتمام

لاہور(زاہد انجم سے)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کی مریض دوست پالیسی برقرار رکھتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے مخیر حضرات کے تعاون سے عید الفطر اور ٹرو کے دن مریضوں و لواحقین کیلئے سپیشل کھانے کا اہتمام کیا ہے تاکہ علاج کی غرض سے دور دراز کے علاقوں سے ایل جی ایچ آنے والے لوگوں کو گھر سے دوری کا احساس نہ ہواور وہ بھی عید کی خوشیاں دوبالا کر سکیں جبکہ بیمار اور تیماردار کو ناشتہ، دوپہر اور شام کا معیاری کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔