جنرل ہسپتال

جنرل ہسپتال میں ایم آر ائی ٹیسٹ کے لیے جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم متعارف

لاہور26 مئی (زاہد انجم سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوام دوست صحت پالیسی کے تحت مریضوں کو بلا رکاوٹ طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے لاھور جنرل ھسپتال انتظامیہ نے ایم آر آئی ٹیسٹ کرانے کےلئے روایتی مینئویل طریقہ کار ختم کر دیا۔ اب مزکورہ ٹیسٹ کیلئے کمپیوٹرائزڈ ٹوکن ملےگا۔ نئے سسٹم میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کسی قسم کی سفارش کے بغیر شفاف انداز میں مریضوں کو ان کی باری پر ٹیسٹ کا ٹائم ملے گا۔

نئے کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے ہر قسم کی بے ضابطگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اس ضمن میں ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین کا کہنا ھے کہ نئے طریقہ کار سے مریضوں کو ایم آر آئی کرانے میں آسانی ھوگی انہوں نے کہا کہ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے مریضوں کے لے زیادہ سے زیادہ سہولیات پیدا کرنےکے احکامات دئیے ھیں جن پر انتظامیہ من وعن عمل کرے گی تاکہ علاج کےلئے آنے والے افراد کو ہسپتال میں علاج معالجے کی فراہمی میں کسی قسم کی دقت پیش نہ آئے اور انہیں ماضی کے مقابلے میں مثبت تبدیلیاں نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے صوبے میں دور رس انقلابی اقدامات کئیے ہیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ان اقدام سیے مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہسپتالوں کے علاوہ اپنے گھروں کی دہلیز پر ریلیف ملا ہے۔وزیر اعلی کے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ اور کلینک آن وہیلزنے صوبے میں دکھی انسانیت کی خدمت کی جدت کے ساتھ نئی روایات کو جنم دیا ہے۔