لاہور (رپورٹنگ آن لائن)جناح ہسپتال لاہور کے ٹرانسپلانٹ سرجن اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر نوید اقبال نے کہاہے کہ جناح ہسپتال لاہور میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن کیاگیا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ 24 سالہ محمد عمیر جو خود بھی ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہے نے اپنی بہن ام حبیبہ کو گردہ عطیہ کیا۔ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر اصغر نقی اور ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر کاشف جہانگیر نے ٹرانسپلانٹ یونٹ کا وزٹ کیا۔
ٹرانسپلانٹ سرجن اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر نوید اقبال نے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مشن کے مطابق جناح ہسپتال میں فری گردے کی پیوندکاری کا آپریشن کیاگیا ہے جوکہ وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق، چیئرمین بورڈ آف گورنرز گوہر اعجاز، پرنسپل اور ایم ایس کی مکمل معاونت سے ممکن ہوا۔ الحمدللہ مریض اور ڈونر دونوں روبصحت ہیں