عظمی بخاری

جسکو دیکھو منہ اٹھا کر پنجاب پر انگلی اٹھانے آجاتا ،عظمیٰ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے پنجاب مخالف بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے صوبوں کی خبر نہ رکھنے والے لوگ پنجاب پر تنقید کرنے آ جاتے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی، کرپشن، لاقانونیت اور بیڈ گورننس روزانہ دروازے پر دستک دے رہی ہے ، مگر وہاں کوئی بات کرنے والا نہیں ،جس کو دیکھو وہ منہ اٹھا کر پنجاب پر انگلی اٹھانے آجاتا ہے ۔ عظمٰی بخاری نے کہا کے پی کابینہ کے دو وزراء نے وزیراعلیٰ کی کرپشن کہانیاں سنا کر استعفے دئیے ، اس کے باوجود وہ پنجاب پر انگلیاں اُٹھا رہے ہیں۔ بونیر، صوابی اور سوات میں سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ، کیا کے پی حکومت نے اُن سب کو امداد فراہم کردی؟۔

کے پی کا وزیراعلیٰ ہر مہینے وفاق کو فنڈز کے لیے خطوط لکھتا ہے جبکہ اُن کے نمائندے پنجاب پر بے بنیاد تنقید میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ چلی کی طرح شیخی بگھارنے سے حقائق نہیں چھپ سکتے ۔ عظمٰی بخاری نے واضح کیا کہ مریم نواز سیلاب متاثرین کے نام پر قرض مانگیں گی نہ امداد۔ جن کو چندے اور امداد کھانے کی عادت پڑی ہو، وہ دوسروں کو بھی اپنی طرح سمجھتے ہیں۔