اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے کسی بھی بینچ کاحصہ بننے سے معذرت کرلی،جسٹس فائز عیسی رواں ہفتے ترقیاتی فنڈ کیس میں اختلافی نوٹ تحریر کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط لکھا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں جسٹس قاضی فائزعیسی نے کسی بھی بینچ کاحصہ بننے سے معذرت کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست پرچیف جسٹس پاکستان نے جسٹس فائزکوکسی بینچ میں شامل نہ کیا، جسٹس فائز عیسی رواں ہفتے ترقیاتی فنڈ کیس میں اختلافی نوٹ تحریر کریں گے۔