چین 12

جدید مینوفیکچرنگ پرمبنی ملک کے جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیزتر کیا جائے، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے جدید مینوفیکچرنگ کی ترقی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کے نئے سفر میں ہمیں جدید مینوفیکچرنگ کومسلسل بڑھانے اور مضبوط بنانے کے لئے ذہانت پرمبنی ترقی کے ساتھ ساتھ سبز اور مربوط ترقی کی سمت پر قائم رہنا چاہیے اور ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی جدید مینوفیکچرنگ پرمبنی جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیزتر کرنا چاہیے تاکہ ملک کی حقیقی معیشت کی بنیاد کو مضبوط سے مضبوط تربنایا جائے اور چینی طرز کی جدید کاری کو فروغ دینے کے لیے مضبوط حمایت فراہم کی جائے۔

چین کی جدید مینوفیکچرنگ پر مبنی قومی کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں شرکاء کو صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کانفرنس میں شرکت کی اورخطاب کیا۔ لی چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اہم شعبوں میں جامع پالیسیوں کے نفاذ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جدید مینوفیکچرنگ کی جدت، مسابقت اور مجموعی طاقت کو مسلسل بڑھانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چین “مصنوعی ذہانت اور مینوفیکچرنگ” کے نام سے ایک ایکشن پلان شروع کرے گا، جس سے کاروباری اداروں کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے رہنمائی اور معاونت میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے جدید مینوفیکچرنگ اور جدید خدمات کی صنعتوں کے گہرے انضمام کو آگے بڑھانے، اصلاحات اور کھلے پن کو مزید گہرا کرنےاور جدید مینوفیکچرنگ کی ترقی کی محرک قوت کو مسلسل آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں