جامعہ کراچی

جامعہ کراچی کے ایم ایس ،ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلے کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں11 ستمبر تک توسیع

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)ناظم مالیات جامعہ کراچی طارق کلیم کے مطابق ایم ایس ،ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلے برائے

سال 2020 ء کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں11 ستمبر2020 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ایسے طلباوطالبات جن کے

نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس جامعہ کراچی کے کیمپس میں واقع ایچ بی ایل/سندھ

بینک کی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔