جامعہ کراچی

جامعہ کراچی بی ڈی ایس تھرڈ اورفائنل پروفیشنل کے امتحانات کا آغاز

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین کے

ہمراہ جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں منعقد ہونے والے بی ڈی ایس کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

شیخ الجامعہ نے امتحانی مراکز میں طلبہ اور عملے کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور اطمینان

کا اظہار کیا۔ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااور حفاظتی

تدابیر کے بغیر کسی کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات

12 اگست جبکہ بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کے امتحانات 13 اگست 2020 جاری رہیں گے۔تمام امتحانات

دوپہر 2:00 تا شام 5:00 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 2:30 تاشام 5:30 بجے تک منعقد ہوں گے۔