جامعہ کراچی

جامعہ کراچی، ایم اے انگلش سال اول وآخرسالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے انگلش سال اول وآخر اوورسیز

سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق ایم اے سال اول کے امتحانات میں

05 طلبہ شریک ہوئے ،ایک طالبعلم کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 04 طلبہ ناکام قرارپائے۔ کامیابی کا تناسب 20.00 فیصدرہا۔

ایم اے سال آخر کے امتحانات میں 07 طلبہ شریک ہوئے ،ایک طالبعلم کوسیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا .

جبکہ 06 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 14.29 فیصدرہا۔