تعلیمی بورڈ سرگودھا

ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا نے طلباء طالبات کیلئے آن لان رجسٹریشن شیڈول جاری کر دیا

سرگودہا(رپورٹنگ آن لائن) ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا نے طلباء طالبات کیلئے آن لان رجسٹریشن شیڈول جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا نے پنجاب بورڈز کمیٹی کے چیئرمین کی ہدایت پر تعلیمی سیشن 2020 تا 2022 سرکاری اورپرائیویٹ الحاق شدہ اداروں کے طلبا وطالبات کی فرسٹ ایئر کیلئے آن لائن رجسٹریشن کاشیڈول اعلان کر دیا .

جس کے مطابق بغیر لیٹ فیس بینک میں جمع کروانے’ send to boardکرنے اور ریٹرن وکٹ لسٹ کی ہارڈ کاپی چالان سمیت جمع کروانے کی آخری تاریخ 9نومبر’ پانچ سوروپے لیٹ فیس فی طالب علم کی آخری تاریخ 24نومبر مقرر کی گئی ہے ۔