ناقابل ضمانت

توڑپھوڑاورہنگامہ آرائی کیس ‘ پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانتیں 18 جون تک منظور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں تحریک انصاف کے 9 رہنماوں کی عبوری ضمانتیں18جون تک منظور کرلیں۔عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی سیشن عدالت میں تحریک انصاف کے رہنماوں کی لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ، پولیس پرتشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔سیشن عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد،میاں محمود الرشید، مراد راس، میاں اسلم اقبال اورندیم بارا سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے تمام ملزمان عبوری ضمانت میں18جون تک توسیع کردی ہے۔

ملزمان کے وکلا نے درخواستوں میں استدعا کی کہ پولیس نےلانگ مارچ کے دوران بدترین تشدد کیا،پولیس نے جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ درج کیا،عدالت ضمانت منظور کرے۔عدالت نے پولیس کو ان رہنماوں کی گرفتاری سے روک دیا اورتمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز کینٹ کچہری نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماوں کےوارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے تاہم اب سیشن عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں ہیں۔