توشہ خانہ

توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت 22اگست کو ہوگی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ڈویژن بینچ 22اگست کو کرے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری بینچ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 5اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اسی دن پی ٹی آئی چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔