ٹیکس

تنخواہ دار طبقے پرسالانہ 2.5سے35فیصد تک ٹیکس عائد ہوگا،12 لاکھ آمدن والے افراد کی تعداد4 لاکھ 31 ہزار 206 ہے

لاہور( رپورٹںگ آن لائن)تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرح سے متعلق مکمل تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ۔میڈیا رپورٹ میں چیئرمین ایف بی آر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 10 فیصد تنخواہیں بڑھانے کے باعث پہلی سلیب میں ایک کے بجائے 2.5 فیصد ٹیکس لگایا،اب تنخواہ دارکیلئے 6 لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ آمدن پر2.5 فیصد ٹیکس ہوگا۔

12 لاکھ سے 22 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر11 فیصد ، 22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے آمدن پر 23 فیصد ، 32 لاکھ روپے سے 41 لاکھ روپے آمدن پر 30 فیصد ،سالانہ 41 لاکھ سے زائد آمدن پر 35 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق 12 لاکھ آمدن والے 4 لاکھ 31 ہزار 206 افراد 2.5 فیصد انکم ٹیکس سلیب والے ہیں، 12 لاکھ سے 22 لاکھ آمدن والے 3 لاکھ 87 ہزار 345 افراد 11 فیصد انکم ٹیکس سلیب والے ہیں، 22 لاکھ سے 32 لاکھ آمدن والے 1 لاکھ 62 ہزار 500 افراد 23 فیصد انکم ٹیکس سلیب والے ہیں۔32 لاکھ سے 41 لاکھ آمدن والے 76 ہزار 486 افراد 30 فیصد انکم ٹیکس سلیب جبکہ سالانہ 41 لاکھ سے زائد آمدن والوں کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار 905 افراد ہے جو35 فیصد سلیب والے ہیں۔