بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں 2026کی پہلی ششماہی کے دوران تجارتی امور اور کاروباری صورتحال پر روشنی ڈالی گئی۔
متعلقہ عہدیدار نے بتایا کہ پہلی ششماہی کے دوران نجی اداروں نے درآمد و برآمد کے اضافے میں تقریباً 60 فیصدحصہ ڈالا، جبکہ غیر ملکی سرمایہ کار اداروں اور سرکاری ملکیتی اداروں کی درآمد و برآمد دونوں میں دہرے ہندسوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تجارت کے نائب وزیر یان ڈونگ نے کہا کہ سال کی پہلی ششماہی میں چین میں نئے قائم ہونے والے غیر ملکی سرمایہ کار اداروں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.3 فیصد اضافہ ہوا، اور سرمایہ کاری کا کل حجم 402.14 ارب یوآن رہا۔
سرمایہ کاری کا ڈھانچہ مزید بہتر ہوا، اعلیٰ ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں 33.2 فیصد اضافہ ہوا، اور اس کا تناسب بڑھ کر 42.4 فیصد تک پہنچ گیا۔ غیر ملکی سرمایہ کار چینی منڈی کے بارے میں مسلسل پر امید ہیں، سال کی پہلی ششماہی میں تقریباً 4,800 غیر ملکی سرمایہ کار اداروں نے چین میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا۔









