'ایجوکیشن آئیکون ایوارڈ '' 148

تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ماہرتعلیم رضا الرحمن کیلئے ”ایجوکیشن آئیکون ایوارڈ ”

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان اکیڈمک کنسورشیم اینڈ منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن کے باہمی اشتراک سے منعقدہ تیسری نیشنل ایجوکیشن سمٹ میں ماہرتعلیم رضا الرحمن کو تعلیم کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر ”ایجوکیشن آئیکون ایوارڈ ”سے نوازا گیا۔ تقریب میں حبیب سلیم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیل اے خان سمیت شعبہ تعلیم سے وابستہ دیگر نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔ رضا الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ تعلیم کے لئے خدمات پر ”ایجوکیشن آئیکون ایوارڈ ”سے نوازا جانا میرے لئے انتہائی فخر کی بات ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے ملک میں تعلیم کے لئے مختص کیا جانے والا بجٹ انتہائی کم ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارا ملک تعلیم کے شعبے میں نہ صرف دنیا بلکہ خطے کے بعض ممالک سے بھی بہت پیچھے ہے۔کورونا وباء کے دوران ہمارا تعلیمی عمل بری طرح متاثر ہوا ہے۔

لیکن ہم کسی نہ کسی طرح تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے تجاویز پر مبنی مطالبات حکومت تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہے اور اس میںکامیاب بھی ہوئے ۔ انہوںنے کہا کہ ریاست کی معاونت کے بغیر تعلیم کے شعبے میں ترقی ممکن نہیں ،اس لئے ہمارا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ جس طرح کے بھی حالات ہوں تعلیمی عمل ہر صورت جاری رہنا چاہیے ۔انہوں نے تقریب کے منتظمین ناصر زیدی اور فہد نسیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر بھی کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں