لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِ اہتمام سات نومبر سے شروع ہونے والے سیکنڈری سکول ضمنی امتحان (جماعت دہم) 2020ء کے اُمیدوار ان کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ ترمیمی شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ 09اکتوبر، دو گنا16 اکتوبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 23 اکتوبر تک حبیب بنک کی کسی بھی برانچ میں داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
