اسد عمر

تحریک عدم اعتماد کے بعد سے ذخائر میں مجموعی کمی 2.3ڈالر ہے،اسد عمر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)رہنما تحریک انصاف وسابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد سے ذخائر میں مجموعی کمی اب 2.3ڈالر ہے،یہی وجہ ہے کہ روپے کی قدر تیزی سے گر رہی ہے، گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک ذخائر میں 0.5بلین ڈالر کی کمی ہوئی۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک ذخائر میں 0.5بلین ڈالر کی خطرناک کمی ہوئی،نجی ذخائر میں مزید 100ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد سے ذخائر میں مجموعی کمی اب 2.3ڈالر ہے،یہی وجہ ہے کہ روپے کی قدر تیزی سے گر رہی ہے۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی تبدیلی کی قیمت قوم اداکررہی ہے جس میں اضافہ ہو رہا ہے