ضمیر فریدی

بیگم کی خواہش پر اداکار بن گیا، سعد ضمیرفریدی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اداکار سعد ضمیر فریدی نے انکشاف کیا ہے کہ بیگم کی خواہش پر اداکار بن گئے۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل پرورش میں اداکار سعد ضمیر، سینئر اداکار نعمان اعجاز کے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

نائٹ شو و میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بینکر تھا اور اداکاری کا دور دور تک کوئی خیال نہیں تھا پھر بیگم کو اداکاری کرنے کا شوق تھا ان کے ساتھ دوستی تھی پھر ان کے لیے ناپا چلا گیا اور انہی کی خواہش پر اداکار بنا ہوں۔اداکار نے کہا کہ میرے دماغ میں عمر شریف تھیٹر تھا جب شام میں پلے تھا تو کانسپیٹ کلیئر ہوئے اور آڈیشن دے کر ناپا گیا وہاں پلے کرنا شروع کیا۔

سعد ضمیر کے مطابق اسکرپٹ ملا، ڈائیلاگ بولے تو کام میں مزہ آنا شروع ہوگیا، ناپا سے تقریبا تین سال کا کورس کیا تھا پھر بینکنگ کی نوکری چھوڑ دی۔انہوں نے کہا کہ ناپا میں ٹیچر کی جانب سے پذیرائی ملی تو اعتماد ملا۔اداکار نے بتایا کہ فجر کی کال کی کہ بگ بینگ سے بات کررہا ہوں،مجھے فہد شیخ کے بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا ہے، مجھے آزمائش ڈرامے میں کاسٹ کیا گیا تھا، وہاں سے سلسلہ شروع ہوا پھر بیٹیاں ڈرامہ ملا اس کے بعد مائی ری میں اداکاری کی۔

سعد ضمیر کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر میثم بھائی کے ساتھ پرورش میرا تیسرا ڈرامہ ہے اس سے قبل بیٹیاں اور مائی ری کر چکا ہوں اور ان کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرورش میں آگے بہت سرپرائز ہیں اور ناظرین کو بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا۔