اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سینیٹر فیصل واؤانے کہاہے کہ بیرون ملک سے ٹھنڈی اور خیر کی ہوائیں پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں،یہ کامیابیوں اوربلندیوں کی ابتداہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرفیصل واؤڈانے پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق دلچسپ انداز اپنا لیا۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ پاکستان کیلئے مزید ٹھنڈی مثبت اور خیر کی ہوائیں بیرون ملک سے آرہی ہیں۔
فیصل واؤڈا نے کہا کہ ٹھنڈی مثبت اور خیر کی ہوائیں پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں، انشا اللہ یہ ہوائیں اب چلتی رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کی کامیابیوں اور بلندیوں کی ابتدا ہے۔