فرخ حبیب

بہترین پالیسی سے ٹیکسٹائل برآمدات 10.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، فرخ حبیب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بہترین پالیسی سے مالی سال کے 7ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 10.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جب حکومت سنبھالی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند تھی۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ کمالی سال کے اختتام تک 21 ارب ڈالر پہنچنے کے امکانات ہیں جبکہ جنوری میں 17.3 فیصد اضافے سے ٹیکسٹائل برآمدات 1.55 ارب ڈالر رہیں۔