بچوں سے زیادتی

بہاولپور،درجنوں بچوں سے زیادتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

بہاولپور (رپورٹنگ آن لائن) بہاولپورمیں درجنوں بچوں سے زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتارکرلیاگیا،پولیس کے مطابق بچوں کو اغوا کے بعد بدفعلی کا نشانہ بنانے کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی،

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کوبہاولپور سے گرفتار کیا ،پولیس کے مطابق ملزم انصر موٹر سائیکل پر مرغیوں کے چوزے فروخت کرتا تھا، بچوں کو ورغلا کر ان کو گھروں سے دور لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناتا اور پھر ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو جاتا تھا جب کہ ملزم کے خلاف بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں مقدمات درج تھے۔