بیرسٹر سیف

بشری بی بی کا بیان ذاتی ہے پارٹی پالیسی نہیں، بیرسٹر سیف

پشاور(رپورٹنگ آن لائن ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشری بی بی کا بیان پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ ان کا ذاتی بیان ہے

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی کی پالیسی پارٹی چیئرمین، سیکرٹری جنرل یا ترجمان ہی دے سکتا ہے، بشری بی بی بانی چیئرمین کی اہلیہ ہیں، وہ جو کہہ رہی ہیں اس کی اپنی اہمیت ہے تاہم ان کا بیان پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ ان کا ذاتی بیان ہے۔