برطانیہ 158

برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ

لندن (رپورٹنگ آن لائن) برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 50 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 160 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

برطانوی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ کیسز 50 ہزار سے بڑھے ہیں۔ جبکہ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی نئی جنوبی افریقی قسم کا ابھی تک برطانیہ میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں