لندن (رپورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیر اعظم آج(منگل کو)جوائنٹ ایکسپیڈیشنری فورس(جے ای ایف)کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے، جو دس ممالک پر مشتمل شمالی یورپ میں سکیورٹی اتحاد ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی سرکاری رہائش گاہ 10ڈاوننگ اسٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم آج(منگل کو)جوائنٹ ایکسپیڈیشنری فورس(جے ای ایف)کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے، جو دس ممالک پر مشتمل شمالی یورپ میں سکیورٹی اتحاد ہے۔
جانسن نے اپنے بیان میں کہاکہ روس کے یوکرین پر حملے سے یورپی سلامتی متزلزل ہوگئی ہے اور ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گے کہ ہم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور متحد ہوکر ابھریں۔