مفتی عزیزالرحمان

بدفعلی کے الزام میں گرفتار مفتی عزیزالرحمان پر بیٹوں سمیت فرد جرم عائد

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار مفتی عزیرالرحمن سمیت بیٹوں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کینٹ میں مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار مفتی عزیرالرحمان کو بیٹوں سمیت حفاظتی حصارِ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے مفتی عزیرالرحمان پر فرد جرم عائد کردی، عدالت نے ملزم کے بیٹوں پر بھی فرد جرم عائد کردی، ملزم کے بیٹوں پر پر مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام تھا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو طلب کرلیا۔