زرتاج گل

بانی پی ٹی آئی نے ورکرز کو قربانی کیلئے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے،زرتاج گل

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) رہنماء پی ٹی آئی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ورکرز کو قربانی کیلئے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اخلاقیات بالکل ختم ہوچکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بشری بی بی کے سیل کو تالے لگائے گئے ہیں، ان سے ملاقات نہیں کرنے دیتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کہنا چاہتی ہوں کہ آپ نے ظلم کا ہر ضابطہ توڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی غیرسیاسی خاتون ہیں، اس کے باوجود بھی ان سے ملنے نہیں دیا جاتا۔