فرخ حبیب

ای وی ایم کے ذریعے صاف شفاف انتخابات کی بنیاد رکھی جائے گی، فرخ حبیب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ای وی ایم کے ذریعے صاف شفاف انتخابات کی بنیاد رکھی جائے گی۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ آج ای وی ایم، بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کے حوالے سے قانون سازی مکمل ہو جائے گی، ٹھپہ مافیا کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند ہو جائے گا۔