رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی ایکسائز برانچ نے تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری منشیات ضبط کرلی ہے۔
ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی تنویر گوندل کی خصوصی ہدایات پرای ٹی او ایکسائز راولپنڈی منظر خالد کی سربراہی میں انسپکٹر ملک فیاض بابرنے تعلیمی اداروں میں منشیات جیسے زہر کی سپلائی کرنے والے ملزم ندیم قیصر کو تھانہ ویسٹریج راولپنڈی کی حدود سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم کو تعلق وزیرآباد سے ہے جو گروہ کی شکل میں راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی اور فروخت کرتے تھے۔جس نے ابتدائی تفتیش میں متعدد تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے
ملز م کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
ملزم کی نشاندہی پر نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئیں
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ویسٹریج میں ایکسائز انسپکٹر ملک فیاض بابر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی،