ایکسائز ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی ان ایکشن۔ منشیات فروشوں کی شامت آگئی

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی ایکسائز برانچ منشیات فروشوں کے خلاف متحرک ہوگئی، تھانہ مندرہ کے علاقےمیں بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سمیت بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی۔

ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی تنویر گوندل کی خصوصی ہدایات پرای ٹی او ایکسائز راولپنڈی منظر خالد کی سربراہی میں انسپکٹر ملک فیاض بابر،


انسپکٹر احتشام الحق و دیگر ٹیم نے راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کی حدود دوران ناکہ ملزمان سلیمان خان اور محمود سعید عباسی کو گرفتار کرے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 7کلو چرس، گردا برآمد کرلیا اور ملزمان کو مقامی پیش ہے حوالے کردیا۔