شہبازاکمل جندران۔۔۔
ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈائریکٹوریٹ ریجن بی لاہور میں پراپرٹی ٹیکس کے مختلف زونز میں مزید 9 سرکلز بنانے کی منظوری دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق ریجن بی کے زون 5 میں 5 مخصوص سرکلز کی جگہ 9 سرکلز بنا دیئے گئے ہیں۔
اسی طرح زون 20 میں 5 مخصوص سرکلز کی جگہ 8 سرکلز بنا دیئے گئے ہیں۔
زون 7 میں دو مخصوص سرکلز کی جگہ 3 سرکلز، زون 14 میں 5 مخصوص سرکلز کی جگہ 7 سرکلز، زون 15 میں ملتان روڈ سرکل دو حصوں میں تقسیم کر۔دیا گیابیے اور زون 17 میں پراپرٹی ٹیکس کے 4 سرکلز کو کم کرکے 3 میں کنورٹ کر دیا گیا ہے۔
جبکہ گارڈن ٹاون کے دو پراپرٹی ٹیکس سرکلز کو ایک سرکل میں کنورٹ کر دیا گیا ہے۔
ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن بی لاہور سمیر احمد کا کہنا یے کہ ٹیکس کلیکشن اور اسیسمنٹ کو بہتر بنانے اور اوور برڈن سٹاف کو ریلیف دینے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔
البتہ ریجن بی کا سٹاف اس نئے سرکلز بنائے جانے پر ناخوش ہے اور احتجاج کناں ہے