رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے راولپنڈی ڈائیریکٹر کی ایکسائز برانچ نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چرس سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی افتخار احمد بھلی کی ہدایات پر ای ٹی او ایکسائز راولپنڈی رانا اورنگزیب نے انسپکٹر فیاض احمد بابر اور کانسٹیبل ہاشم، ملک حیات اور دیگر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے گولڑہ موڑ پر کارروائی کرتے ہوئے چھوٹا لاہور صوابی کے عرفان خان کو سوا کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔
کامیاب کارروائی پر ڈائریکٹر ایکسائز نے ٹیم کو کا شاباش دی ہے۔