ایکسائزراولپنڈی

ایکسائزراولپنڈی نے لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو چرس پکڑ لی۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی ایکسائز برانچ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو چرس پکڑ لی۔

ایکسائزراولپنڈی
تھانہ مندرہ کے علاقے مہں کارروائی کرتے ہوئے ملزم فضل اکبرکو چار کلو چرس سمیت پکڑ لیا۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر راولپنڈی گل شیر خان کی خصوصی ہدایات پر انسپکٹر ملک فیاض بابر، جواد احمد اور حسن عباس کانسٹیبلان پر مشتمل ٹیم نے راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم فضل اکبرکو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی چار کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔