کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے ٹائون چیئرمین سائٹ و دیگر کیخلاف دھمکیاں، ہراساں کرنے کے مقدمے میں علی اکبر سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالتمیں ٹائون چیئرمین سائٹ و دیگر کیخلاف دھمکیاں، ہراساں کرنے کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ٹائون چیئرمین علی اکبر سمیت دیگر کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ٹائون چیئرمین کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے دیگر ملزمان فیروز، سلیمان، کامران، عامر اور امجد کو 30 ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ ملزمان کیخلاف سائٹ اے پولیس نے 7 نومبر کو مقدمہ درج کیا تھا۔ ٹائون چیئرمین اور دیگر کیخلاف اختیارات کا غلط استعمال اور شہری کو اسلحے کے زور پر دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔