لاہور(رپورٹنگ آن لائن) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت لا افسران کو عہدہ سے ہٹانے کے معاملے پر رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ نے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ پیر13 فروری کو سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس شاہد کریم ، جسٹس عاصم حفیظ ، جسٹس انوار حسین شامل ہیں۔
دوسری جانب پنجاب میں نگران حکومت کے اختیارات اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے خلاف درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 14 فروری کو درخواستوں پر سماعت کرے گا، اوورسیز کمیشن بورڈ، سنسر بورڈ کی تحلیل سمیت دیگر کی جانب سے نگران حکومت کے نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے۔