لاہور(کورٹ رپورٹر)سابق وزیر اعظم وتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے تقریر میں پاکستان پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی دینے کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دینے کیلئے مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست شیخ مظفر کی جانب سے دائر کی گئی جس پر عدالت نے ایس پی انوسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پاکستان میں میری بیوی اور بچے بھی رہ رہے ہیں ،پاکستان کو تباہ برباد کرنے کی عمران خان کی دھمکی خوفناک ہے ،استدعا ہے کہ عدالت عمران خان پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔