جمشید اقبال چیمہ

این اے 133ضمنی الیکشن، جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے تجویز کنندہ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جمشید اقبال چیمہ کا تجویز کنندہ ماڈل ٹاون کا رہائشی ہے،مسلم لیگ ن کے نصیر بھٹہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ کا تجویز کنندہ محمد بلال این اے 130کا رہائشی ہے جبکہ الیکشن این اے 133میں ہو رہا ہے۔

تائید کنندہ، تجویز کنندہ عدالت عظمی، عدالت عالیہ، الیکشن کمشن کی ججمنٹس موجود ہیں۔ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 60 کے تحت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ موجودہ حلقہ کا ہونا چاہیے۔ الیکشن رولز کے تحت جمشید اقبال چیمہ الیکشن لڑنے کےلیے نااہل ہیں۔ جمیشد اقبال چیمہ کے کاغزات نامزدگی مسترد کیے جائیں،این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزد مسترد کر دیئے،ریٹرننگ افسر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت چیمہ کے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133سے نہیں ہے۔