عثمان بزدار

اینٹی کرپشن میں عثمان بزدار کیخلاف 10انکوائریز جاری ،رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)اینٹی کرپشن پنجاب میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف مجموعی طور پر 10انکوائریز جاری ہیں جس کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی ۔ عثمان بزدار نے انکوائریز کی تفصیلات حاصل کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی ۔ عدالتی حکم پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے رپورٹ جمع کرائی ۔

رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کے خلاف ڈی جی خان ڈویژن میں 10انکوائریز جاری ہیں،عثمان بزدار کے خلاف ڈی جی ڈویژن کے علاہ کہیں کوئی انکوائری نہیں ہے ۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے عثمان بزدار کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کر دی گئی ۔