شاہد خاقان عباسی

ایل این جی ریفرنس ، نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی ، سماعت چودہ دسمبر تک ملتوی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت چودہ دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی۔سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی اور عامر نسیم کے علاوہ دیگرعدالت پیش ہوئے، وکیل صفائی نے کہاکہ عامر نسیم لاہور جیل سے پولیس وین میں گزشتہ روز لایا گیا،عامر نسیم نے کہاکہ میں دل کے عاضہ میں مبتلا ہوں 3 سٹنٹ ڈلے ہوئے ہیں میں بیمار ہوں،2020 میں پٹرول بحران آیا اور ایک کمپنی کا آپریشن بند کیا،اور میں 2016میں ریٹائرڈ ہو چکا تھا،میرا قصور اتنا ہے کہ ایک کمپنی کو چلنے نہیں دیا ،لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر اس کمپنی کو بحال کیا گیا،

میرا کردار اور میرا ماضی سب کے سامنے ہے، معاون وکیل نے کہاکہ عامر نسیم کے خلاف ایف آئی اے میں لاہور میں کیس ہے استثنی دیا جائے،عدالت نے عامر نسیم کو حاضری سے استثنی دیدیا اور نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 14دسمبر تک ملتوی کر دی۔