واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے ٹیکسوں اور اخراجات سے متعلق بل کو گھنائونا اور شرمناک اقدام قرار دیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ وہ معذرت چاہتے ہیں لیکن مزید یہ برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کو شرم آنی چاہیے جنہوں نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، ان کو علم ہے کہانہوں نے غلط کیا ۔ ایکس پر ایک اور پوسٹ میں ایلون مسک نے ایوان کے حوالے سے کہا کہ کانگریس امریکا کو دیوالیہ کر رہی ہے۔ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ میں 129 دن کام کرنے کے بعد گزشتہ ہفتے علیحدگی اختیار کر لی تھی، جس کے بعد انہوں نے پہلی مرتبہ حکومتی پالیسی کے خلاف سخت بیان دیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیکسوں اور اخراجات کا بل ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعدان دنوں سینیٹ میں زیرِ بحث ہے۔ اس بل کے قانونی شکل اختیار کرنے کی صورت میں ان سبسڈیز میں بھی کمی آئے گی جن سے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کو فائدہ پہنچتا رہا ہے۔پریس بریفنگ کے دوران جب وائٹ ہاس کی پریس سیکرٹری کیرولائین لیویٹ سے ایلون مسک کی تنقید کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ صدر کو پہلے ہی بل کے حوالے سیایلون مسک کے مقف کا علم ہے، اس سے صدر کی رائے نہیں بدلے گی۔
یہ ایک بڑا، خوبصورت بل ہے اور وہ اس پر قائم ہیں۔ اس بل کی منظوری سے بجٹ خسارہ مزید بڑھ جائے گا،دفاعی اخراجات اور غیرقانونی تارکین کی ملک بدری کے لئے مزید فنڈز فراہم کئیجائیں گے جبکہ حکومت کی قرض لینے کی حد بھی چار کھرب ڈالر تک بڑھ جائے گی۔