ڈونلڈ ٹرمپ 8

ایران پر حملہ کل ہی ہو سکتا ہے، امریکی صدر

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کل ہی ہوسکتا ہے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی بڑا معاہدہ طے پا جائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے سے متعلق سوال پر جواب میں کہا کہ میں کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے وقت کا نہیں بتائوں گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے کو بہت اچھے طریقے سے نمٹایا ہے، اب ممکن ہے کہ باقی کام بھی مکمل کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں